علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات

by Other Authors

Page 3 of 40

علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 3

بسم الله الرحمن الرحيم علم تعبير الرؤيا اور اس کے عجائبات علم تعبیر کی اہمیت اسلام میں علم تعبیر الرویا جو قرآن عظیم کی اصطلاح میں " تاویل الاحادیث" کہلاتا ہے۔مذاہب عالم خصوصا اسلام میں بے شمار وسعتوں پر محیط ہے اور خدا تعالے کے ازلی و ابدی چشمه علیم و عرفان سے فیضیاب ہونے کے باعث زمانہ قدیم سے دائمی حیثیت کا محض حامل رہا ہے۔ابو الا نبیا رستید نا حضرت ابراہیم علیہ السلام م خواب کے ایک اشارہ ربانی پر اپنے بیٹے سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی گردن پر چھری چلانے کے لئے تیار ہو گئے اور حضرت اسماعیل نے اپنے مولا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے بخوشی اپنی جان کی قربانی پیش کر دی۔حضرت یوسف علیہ السلام کی پوری زندگی ان کے ایک خواب ہی