علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 5
کو آزاد کرتا ہوں۔ہمیں تمہیں مکرر کہتا ہوں کہ اسے خواب نہ جانا۔اس شخص نے جا کہ حضرت خالد سے کہا۔حضرت خالد نے انہیں محکم دیا کہ وہ اس کے خیمہ سے جا کہ زرہ لے آئے۔جب وہ اس کے خیمہ پہنچا تو اُس کے اندر کوئی نہ تھا۔اندر جاکر پالان الله تو اُس کے نیچے ہانڈی نکلی اور ہانڈی کے نیچے زیرہ۔وہ یہ زہرہ حضرت خالدہ کے پاس لے آیا۔پھر جب مدینہ پہنچے تو حضرت ابو بکر صدیق نہ سے انہوں نے وصیت بیان کی اور حضرت ابو بکر نے اس پر عمل کیا۔(ازالة الخطاء عن خلافة الخلفاء حصہ اول از حضرت علامہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی۔ناشر محمد سعید اینڈ سنز l 11۔-149 قرآن محل مشكلتها ) علم تعبیر کی تجدید میں حضرت مسیح موعود کا مثالی مقام سیدنا حضرت مسیح علیہ السّلام اور حضوریہ کے خلفاء نے جو تجدیدی کارنامے سر انجام دیتے ہیں۔ان میں علم تعبیر الرویا کی تجدید کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السّلام نے اپنی علم و معرفت سے لبریز کتب اور ملفوظات میں اس علم کے بہت سے گوشوں پر ایسی روشنی ڈالی ہے کہ دن ہی چڑھا دیا ہے۔آپ کے قلم سے بے شمار خوابوں کی تعبیریں ملتی ہیں جن کو دیکھ کے یوں نظر آتا ہے کہ کوثر و تسنیم کا چشمہ ہے جو پوری شان سے بہر رہا ہے۔قدیم