علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 15
10 حضرت اقدس کی خدمت میں بعیت کے واسطے حاضر ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ قادیان آنے سے پہلے میں نے ایک رویا میں قادیان کا پورا نقشہ ہو بہو دیکھا تھا۔یہ تمام مکانات وغیرہ بعینہ دکھائے گئے تھے۔و ملفوظات جلد ۲۶ ) ۱۹۰۳ء کا واقعہ ہے حضرت مفتی محمد صادق صاحب رہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان) کو خواب میں ایک لفافے پر یہ پتہ دکھایا گیا۔زیرک خان محمد نظام الدین مسجد قطب شاهی آصف آباد حضرت مفتی صاحب نے اس پتہ پر ایک کارڈ لکھا کہ آپ مہربانی کر کے جواب لکھیں پھر آپ کو مفصل خط لکھا جائے گا۔کا وڈ پوسٹ کر دیا گیا لیکن بعد کو معلوم ہوا کہ آصف آباد نام کا کوئی ڈاکخانہ نہیں۔اس واسطے شبہ ہوا یہ خط کہیں نہیں پہنچے گا۔بایں ہمہ آپ نے بعض دوستوں کے مشورہ پر اسی پتہ پر ایک مفصل لفافہ مع اپنی خواب کے حوالہ ڈاک کر دیا۔آٹھ دس دن گزر گئے نہ کارڈ کا جواب آیا نہ لفافے کا۔تب آپ نے یہ خواب اخبار " المحکم " میں شائع کرادی۔چند روز بعد حیدر آباد دکن سے خط آیا جو ایک بزرگ جھو نظام الدین مدرس کا تھا جنہیں کارڈ تو پہنچ گیا تھا مگر لفافہ اور اختیار نہیں ملا تھا۔انہوں نے اپنے خط میں حضرت مفتی صاحب کا بہت شکریہ ادا کیا کہ آپ کی بڑی مہربانی ہے جو آپ نے مجھے خط لکھا۔اور اس طرح مجھے معلوم ہوا کہ قادیاں کہاں ہے۔اور اس کی تلاش کی وجہ یہ تھی کہ