علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات

by Other Authors

Page 13 of 40

علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 13

ہے اور یہ تمام باتیں در حقیقت اسی انتشار روحانیت کا نتیجہ ہوتا ہے جو امام الزمان کے ساتھ آسمان سے اُترتی اور ہر ایک مستعد کے دل پر نازل ہوتی ہے۔۔۔۔۔مگر مسیح موعود کے زمانہ کو اس سے بھی بڑھ کر ایک خصوصیت ہے اور وہ یہ کہ پہلے نبیوں کی کتابوں اور احادیث نبویہ میں لکھا ہے کہ مسیح موعود کے ظہور کے وقت یہ انتشار نورانیت اس حد تک ہو گا کہ عورتوں کو بھی الہام شروع ہو جائے گا اور نا بالغ سے بیچے نبوت کریں گے اور عوام الناس روح القدسی بولیں گے اور یہ سب کچھ مسیح موعود کی روحانیت کا پر توہ ہو گا ہے د ضرورة الامام طبع اول مرمت ) اس حقیقت اور صداقت کے ثبوت میں بے شمار واقعات پیش کئے جا سکتے ہیں۔حق یہ ہے کہ سلسلہ احمدیہ کی ترقی اور خلافت احمدیہ کی عظمت و استحکام میں ہمیشہ ہی رؤیا کے صالحہ کا بھاری عمل دخل رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عہد مبارک سے لے کہ آج تک کثیر تعداد ان بزرگوں کی ہے جن پر حقیقی اسلام کی صداقت بذریعہ خواب منکشف ہوئی۔حضرت پیر صاحب العلم رشید الدین جن کے لاکھوں مرید کچھ ، کا ٹھیاواڑ، سندھ اور بمبئی وغیرہ میں تھے۔آپ کو خوابوں میں