علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 12
۱۲ لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا " ملفوظات جلد ص ۳۶) دوم ۲ به مستمر روحانی اصولی ہے جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے "ضرورة الامام" میں بھی بالوضاحت بیان فرمایا ہے کہ امام الزمان کے ظہور کے وقت وسیع پیمانے پر سچی خوابوں اور الہاموں کا ایک سلسلہ جاری ہوتا ہے جس کے نتیجہ میں عام اور خاص دینی اور دنیاوی ہر اعتبار سے انتشار روحانیت ہوتا ہے۔چنانچہ فرماتے ہیں :- حقیقت یہ ہے کہ جب دنیا میں کوئی امام الزمان آتا ہے تو ہزارہا انوار اس کے ساتھ آتے ہیں اور آسمان میں ایک صورت انبساطی پیدا ہو جاتی ہے اور انتشاری و مانیت اور نورانیت ہو کہ نیک استعدادیں جاگ اٹھتی ہیں۔پس جو شخص الہام کی استعداد رکھتا ہے۔اس کو سلس اور الہام شروع ہو جاتا ہے اور جو شخص فکر اور غور کے ذریعہ سے دینی تفقہ کی استعداد رکھتا ہے اس کے تدبیر اور سوچنے کی قوت کو زیادہ کیا جاتا ہے اور جس کو عبادات کی طرف رغبت ہو۔اس کو تعتبر اور پرستش میں ازت عطا کی جاتی ہے اور جو شخص غیر قوموں کے ساتھ مباحثات کرتا ہے اس کو استدلال اور اتمام حجت کی طاقت بخشی جاتی