علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 23
۲۳ کسی نے تازہ بتازہ تیار کیا ہوا کھانا لا رکھا۔گھی میں تلے ہوئے پراٹھے اور بھنا ہوا گوشت تھا۔یکی خوب مزے لے کہ کھانے لگ گیا۔جب یکی سیر ہو گیا تو میری حالت منتقل ہو گئی اور پھر مجھے سبق کا آواز سنائی دینے لگ گیا مگر اس وقت تک بھی میرے منہ میں کھانے کی لذت موجود تھی اور میرے پیٹ میں سیری کی طرح ثقل محسوس ہوتا تھا اور سچ مچ جس طرح کھانا کھانے سے تازگی ہو جاتی ہے وہی تازگی اور سیری مجھے میسر تھی۔حالانکہ نہ کسی اور نے مجھے کھانا کھاتے دیکھا تھا۔" و کلام امیر منہ مشموله بدر حصہ دوم ۳۱ اکتوبر شاه ) چهارم - ۴۔خوابوں کے بعض نظار سے بظا ہر بہت خطر ناک کھائی دیتے ہیں مگر ان کی تعبیر ایمان افروز ہوتی ہے۔امام اعظم حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا مشہور خواب ہے کہ انہوں نے دیکھا کہ آ۔آنحضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے مزار اقدس سے حضور کی استخوان مبارک جمع کر رہے ہیں اور ان میں سے بعض کو پسند کرتے ہیں۔آپ اس خواب کی ہیت سے بیدار ہو گئے اور معتبر اسلام حضرت ابن سیرین کے ایک رفیق سے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ تم آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے علم اور حفظ سنت میں اس درجہ تک پہنچو گے کہ اس میں متصرف ہو جاؤ گے اور صحیح کو ستم سے