علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات

by Other Authors

Page 22 of 40

علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 22

۲۲ غرق ہوں دوسرے ڈوبتے کا ہاتھ کیسے پکڑوں گا مجھ کو اپنے ملک پر کچھ قدرت نہیں خدا کے ملک پر میں نے کیسی مہر کر دی۔اسی اندیشہ میں سو گئے تو شمعون کو دیکھا کہ شمع کی طرح تاج سر پر اور حلہ بدن پر لیتے ہوئے ہنستا ہوا مرغزار بہشت میں پھر رہا ہے۔پوچھا شمعون تو کیسا ہے۔کیا کیا پوچھتے ہو جیسا آپ دیکھ رہے ہیں۔اللہ نے مجھ کو اپنے جنت میں اُتارا اور اپنے فضل سے دیدار دکھایا اور جو لطف میرے حق میں فرمایا وہ بیان و عبادت میں نہیں آسکتا۔یہ خط لیجئے کہ اس کی حاجت نہیں۔جب حسن خواب سے بیدار ہوئے تو خط ہاتھ میں دیکھا ر ظہیر الا صفیار ترجمہ اردو تذکرة الاولیاء مش۳ ۳۶ ) جماعت احمدیہ کے ممتاز عالم ربانی حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس اور حضرت مولانا ابو العطار صاحب رضی اللہ عنہا کے استاد حضرت حافظ روشن علی صاحب کا بیان ہے کہ :۔ایک دن میں نے ابھی کھانا نہیں کھایا تھا۔سبق کی انتظار میں بیٹھے بیٹھے کھانے کا وقت گزر گیا۔حتی کہ ہمارا حدیث کا سبق شروع ہو گیا۔میں بھوک کی پروا نہ کر کے سبق میں مصروف ہو گیا۔در آنحالیکہ میں بخوبی سبق پڑھنے والے طالبعلم کا آواز سن رہا تھا اور سب کچھ دیکھ رہا تھا کہ ایکا ایک سبق کا آواز مدھم ہوتا گیا اور میرے کان اور آنکھیں با وجود بیداری کے سنے اور دیکھنے سے رہ گئے۔اس حالت میں میرے سامنے