علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات

by Other Authors

Page 24 of 40

علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 24

۳۴ علیحدہ کر دو گے۔چنانچہ یہ خواب لفظا لفظاً پوری ہوئی۔14A رظہیر الاصفياء ترجمہ تذكرة الا ولبياء باب ۱۸ م۔ناشر مطبع اسلامیہ لاہور )۔اسی طرح تذکرہ حضرت خواجہ سلیمان تونسوی دارد و ترجمه نافع السالکین) میں لکھا ہے :- ایک روز حضرت قبلہ نے حلقہ نشین علماء کے سامنے فرمایا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ میرے دونوں پاؤں کے نیچے مصحف حمید یعنی قرآن مجید ہے اور یکں اس کے اوپر کھڑا ہوا ہوں۔اس خواب کی کیا تعبیر ہے ؟ سارے علماء اس خواب کی تعبیر بیان کرنے سے عاجزہ آگئے۔پس آپ نے مولوی محمد عابد سوکری علیہ الرحمہ کو جوڑے متبحر اور متدین عالم کھتے طلب کیا اور ان کے سامنے خواب بیان کیا۔مولوی حساب آداب بجا لائے اور کہا کہ مبارک ہو کیونکہ قرآن شریف معین شریعت ہے اور جناب والا کے دونوں قدم ہر زمانہ میں جاده شریعت پرمستحکم رہے ہیں اور اب بھی ہیں۔چنانچہ یہ عمدہ تعمیر پر کسی کے فکر و عقل کے مطابق تھی لہذا سب کو پسند آئی" د تذکرہ حضرت خواجہ سلیمان تونسوی مشار۱۵۷) حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے سیرت المہدی حصہ اول مشا میں یہ روایت سپرد قلم فرمائی کہ : - -