ابن مریم

by Other Authors

Page 239 of 270

ابن مریم — Page 239

۲۴۳ ہوئی۔اور پھر خدا نے براہین احمدیہ کے آخیر میں میرا نام عیسی رکھ دیا۔گویا وہ سچائی کی روح جو مریم میں پھونکی گئی تھی ظہور میں آکر عیسی کے نام سے موسوم ہو گئی۔پس اس طرح پر میں خدا کی کلام میں کہلایا۔اور یہی معنے اس وحی الہی کے ہیں کہ الحمد لله الذي جعلك المسيح ابن مريم»۔وو ) حقیقۃ الوحی- روحانی خزائن۔جلد ۲۲ - صفحہ ۳۵۰ تا ۳۵۲) سورہ تحریم میں بھی اشارہ کیا ہے کہ بعض افراد امت کی نسبت فرمایا ہے کہ وہ مریم صدیقہ سے مشابہت رکھیں گے۔جس نے پارسائی اختیار کی۔تب اس کے رحم میں عیسیٰ کی روح پھونکی گئی اور عیسیٰ اس سے پیدا ہوا۔اس آیت میں اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ اس امت میں ایک شخص ہو گا کہ پہلے مریم کا مرتبہ اس کو ملے گا۔پھر اس میں عیسیٰ کی روح پھونکی جاوے گی تب مریم میں سے عیسی نکل آئے گا۔یعنی وہ مریمی صفات سے عیسوی صفات کی طرف منتقل ہو جائے گا۔گویا مریم ہونے کی صفت نے عیسی ہونے کا بچہ دیا۔اور اس طرح پر وہ کہلائے گا۔جیسا کہ براہین احمدیہ میں اول میرا نام مریم رکھا گیا اور اسی کی طرف اشارہ ہے الہام صفحہ ۲۴۱ میں اور وہ یہ ہے کہ انى لك هذا۔یعنی اے مریم تو نے یہ نعمت کہاں سے پائی۔اور اس کی طرف اشارہ ہے صفحہ ۲۲۶ میں یعنی الہام میں کہ «هز إليك بجذع النخلة»۔یعنی اے مریم کھجور کے تنہ کو ہلا۔اور پھر اس کے بعد ۴۹۶ براہین احمدیہ میں یہ الہام ہے اسكن أنت وزوجك الجنة۔نفخت فيك من لدني روح الصدق»۔