ابن مریم

by Other Authors

Page 238 of 270

ابن مریم — Page 238

۲۴۲ اور اس طرح پر وہ کتاب باوجود نومیدی کے چھپ گئی اور پیش گوئی پوری ہو گئی۔یہ واقعات ایسے ہیں کہ صرف ایک دو آدمی ان کے گواہ بس بلکہ ایک جماعت کثیر گواہ ہے۔جس میں ہندو بھی ہیں۔اس جگہ ایک نکتہ یاد رکھنے کے لائق ہے کہ یہ وحی الہی کہ هز إليك بجذع النخلة یہ حضرت مریم کو قرآن شریف میں خطاب ہے۔جب لڑکا پیدا ہونے سے وہ بہت کمزور ہو گئی تھیں اور غذا کے لئے خدا تعالی کی مدد کی محتاج تھیں۔اسی طرح براہین احمدیہ میرے لئے بطور بچہ کے بھی جو پیدا ہوا اور یہ بات ہر ایک جانتا ہے کہ تالیفات کی نسبت یہ عام محاورہ ہے کہ ان کو نتائج طبع کہتے ہیں۔یعنی طبعزاد بچے۔اور جبکہ براہین احمدیہ میرا بچہ ٹھیرا جو پیدا ہوا تو اس کے پیدا ہونے کے وقت میں بھی اپنی مالی حالت میں کمزور تھا۔جیسا کہ مریم کمزور تھی اور اپنے طور پر اس بچہ کی پرورش بچہ کے لئے یعنی اس کے طبع کے لئے غذا حاصل نہیں کر سکتا تھا تو مجھے بھی مریم کی طرح یہی حکم ہوا کہ هر إليك بجذع النخلة»۔پس اس پیش گوئی کے مطابق سرمایہ کتاب اکٹھا ہو گیا اور پیش گوئی پوری ہو گئی۔اور اس روپیہ کا آنا بالکل غیر متوقع تھا۔کیونکہ میں گمنام تھا اور یہ میری پہلی تالیف تھی اور یہ نقطہ یا د ر کھنے کے لائق ہے کہ خدا تعالیٰ نے براہین احمدیہ میں مجھے عیسی کے نام سے موسوم کرنے سے پہلے میرا نام مریم رکھا۔اور ایک مدت تک میرا نام خدا کے نزدیک یہی رہا۔اور پھر خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ اے مریم میں نے تجھے میں سچائی کی روح پھونک دی۔گویا یہ مریم سچائی کی روح سے حاملہ