ابن مریم — Page 240
۲۴۴ یعنی اے مریم تو مع اپنے دوستوں کے بہشت میں داخل ہو۔میں نے تجھ میں اپنے پاس سے صدق کی روح پھونک دی۔خدا نے اس آیت میں میرا نام روح الصدق رکھا۔یہ اس آیت کے مقابل پر ہے کہ فَنَفَخْنَا فِيهِ مِن رُّوحِنَا پس اس جگہ گویا استعارہ کے رنگ میں مریم کے پیٹ میں عیسیٰ کی روح جا پڑی جس کا نام روح الصدق ہے۔پھر سب سے آخر صفحہ ۵۵۶ براہین احمدیہ میں وہ عیسیٰ جو مریم کے پیٹ میں تھا اس کے پیدا ہونے کے بارے میں یہ الہام ہوا يا عيسى إني متوفيك ورافعك إلي وجاعل الذين اتبعوك فوق الذين كفروا إلى يوم القيامة اس جگہ میرا نام عیسیٰ رکھا گیا اور اس الہام نے ظاہر کیا کہ وہ عیسیٰ پیدا ہو گیا جس کی روح کا نفخ ۴۹۶ میں ظاہر کیا گیا تھا۔پس اس لحاظ سے میں عیسی بن مریم کہلایا کیونکہ میری عیسوی حیثیت مریمی حیثیت سے خدا کے نفخ سے پیدا ہوئی۔" کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹۔صفحہ ۴۸ ، ۴۹) براہین احمدیہ میں اول خدا نے میرا نام مریم رکھا اور پھر فرمایا کہ میں نے مریم میں صدق کی روح پھونکنے کے بعد اس کا نام عیسی رکھ دیا گویا مریمی حالت سے عیسی پیدا ہو گیا اور اس طرح میں خدا کے کلام میں کہلایا۔اس بارہ میں قرآن شریف میں بھی اشارہ ہے اور وہ میرے لئے بطور پیش گوئی کے ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں اس امت کے بعض افراد کو مریم سے تشبیہ دیتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ وہ مریم عیسیٰ سے حاملہ ہو گئی۔اور اب ظاہر ہے کہ اس امت میں