ابن مریم

by Other Authors

Page 95 of 270

ابن مریم — Page 95

(iii) پیشہ مسیح موسوی :- حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اطاعت والدین کی خاطر دنیا داری کا کام کیا۔لکھا ہے۔" " ناصرت میں واپس اگر وہ اپنے ماں باپ کی تابعداری کرتا رہا۔۔۔۔۔۔جب تک وہ ناصرت میں رہا وہ بڑھئی کا کام کرتا رہا۔“ ( تاریخ بائبل - صفحہ ۴۶۳) -: مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی والدین کی خواہش کے احترام کے باعث سرکاری ملازمت کا پیشہ اختیار کیا اور دنیا داری کا کام کیا۔حضرت مرزا بشیراحمد فرماتے ہیں۔آپ نے باپ کی فرمانبرداری کو فرض سمجھتے ہوئے زمینداری کے کام کی نگرانی میں ان کا ہاتھ بٹانا شروع کر دیا۔۔۔۔۔۔اس کے بعد یعنی ۱۸۶۴ ء میں یا اس کے قریب آپ کو اپنے والد کی خواہش کے مطابق کچھ عرصہ کے لئے سیالکوٹ کے دفتر ضلع میں سرکاری ملازمت بھی اختیار کرنی پڑی۔" (۱۷) پیشے سے سبق ✰✰✰ (سلسلہ احمدیہ - صفحہ ۱۳) مسیح موسوی: حضرت عیسی علیہ السلام کے بارہ میں لکھا ہے۔”اس قصبہ میں رہنے سے اس نے گناہ کی گرم بازاری کو خوب دیکھا یا یوں کہیں کہ جس بات سے اسے عمر بھر لڑنا تھا اس کے زور و شور کو اچھی طرح محسوس کیا اور پھر اپنے پیشے کے وسیلے سے بھی اسے انسانی خصلت کو معائنہ کرنے کا موقع ملا۔