ابن مریم — Page 94
کیا کرتے تھے۔* (سلسلہ احمدیہ - صفحہ ۱۰) (ii) بر الوالدين سیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام والدین کی فرمانبرداری اور اطاعت کا اعلی نمونہ تھے۔اس کا اظہار حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زبان مبارک سے قرآن کریم میں یوں کیا گیا ہے کہ برا بِوَالِدَتي وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارً ا شَقِيَّـ ورا مريرا کہ مجھے خدا تعالیٰ نے اپنی ماں کا فرمانبردار اور اس سے نیک سلوک کرنے والا بنایا ہے۔اور انجیل میں لکھا ہے کہ رہا۔" مسیح محمدی وہ ان کے ساتھ روانہ ہو کر ناصرہ آیا اور ان کے تابع۔(لوقا ۲ ۰ ۵۱ ) و (احسن الاذکار - صفحه ۶۵) حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی اپنے والدین کے فرمانبردار اور اطاعت گزار تھے۔اور یہ صفت آپ کی سیرت میں ایک نمایاں خصوصیت کی حامل ہے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں۔میں نے نیک نیتی سے نہ دنیا کے لئے بلکہ محض ثواب اطاعت۔حاصل کرنے کے لئے اپنے والد صاحب کی خدمت میں اپنے تئیں محو کر دیا تھا۔اور ان کے لئے دعا میں بھی مشغول رہتا تھا اور وہ مجھے دلی " یقین سے بر بالوالدین جانتے تھے۔(کتاب البریہ - روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۱۸۳ ، ۱۸۴- حاشیه )