ابن مریم

by Other Authors

Page 96 of 270

ابن مریم — Page 96

۹۸ مسیح محمدی (حیات مسیح۔صفحہ ۴۴) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی سیالکوٹ کی ملازمت کے دوران جو کچھ حال لوگوں کا دیکھا اس کی تصویر ان الفاظ میں پیش کی کہ (v) اس تجربہ سے مجھے معلوم ہوا کہ اکثر نوکری پیشہ نہایت گندی زندگی بسر کرتے ہیں۔ان میں سے بہت کم ایسے ہوں گے جو پورے طور پر صوم و صلوۃ کے پابند ہوں چونکہ خدا تعالٰی کی یہ حکمت تھی کہ ہر ایک قسم اور ہر ایک نوع کے انسانوں کا مجھے تجربہ حاصل ہو اس لئے ہر ایک صحبت میں مجھے رہنا پڑا۔" ༣་۔(کتاب البریہ۔روحانی خزائن۔جلد ۱۳ صفحہ ۱۸۵ ، ۱۸۶ - حاشیه ) مسیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام نے دنیاوی طور پر کچھ تعلیم حاصل کی تھی۔چنانچہ لکھا ہے۔اس نے مکتب میں اور شاید اسی فقیہہ سے تعلیم پائی ہو گی جو اس گاوں کے عبادت خانہ سے علاقہ رکھتا تھا۔" (حیات اسیح۔صفحہ ۴۳ ) اسی طرح تفسیر بیضاوی میں حضرت موسیٰ ، حضرت داؤد اور حضرت عیسیٰ علیہم السلام کے بارے میں لکھا ہے كانوا يكتبون»۔(زبر آیات : ،، وكذلك لنثبت به فؤادك۔سورة الفرقان)۔