ابن مریم — Page 84
AY حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے اس مشابہت کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔اسماعیلی سلسلہ کی عمارت بالکل اسرائیلی سلسلہ کے مطابق بنائی گئی ہے۔یہی حکمت ہے کہ اس سلسلہ کا عیسی خاندان بنی اسماعیل میں سے نہیں ہے کیونکہ مسیح بھی بنی اسرائیل میں سے نہیں آیا تھا۔وجہ یہ کہ بنی اسرائیل میں سے کوئی اس کا باپ نہ تھا۔“ (براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن۔جلد ۲۱۔صفحہ ۳۰۳) نیز فرمایا مشابہت اس بات میں کہ وہ اسرائیلی خلیفوں میں سے آخری خلیفہ ہیں مگر اسرائیل کے خاندان سے نہیں حالانکہ زبور میں وعدہ تھا کہ تمام خلیفے اس سلسلہ کے اسرائیلی خاندان میں سے ہوں گے۔پس گویا ماں کا اسرائیلی ہونا اس وعدہ کے ملحوظ رکھنے کے لئے کافی سمجھا گیا۔ایسا ہی میں بھی محمدتی سلسلہ کے خلیفوں میں سے آخری خلیفہ ں۔مگر باپ کے رو سے قریش میں سے نہیں ہوں گو بعض دادیاں سادات میں سے ہونے کی وجہ سے قریش میں سے ہوں۔" ہوں۔اور فرمایا تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد۱۷۔صفحہ ۲۰۹) ” مجھے خدا نے قریش میں سے بھی پیدا نہیں کیا تا پہلے مسیح سے مشابہت بھی حاصل ہو جائے کیونکہ وہ بھی بنی اسرائیل میں سے نہیں۔تریاق القلوب۔روحانی خزائن۔جلد ۱۵- صفحه ۵۲۴ )