ابن مریم

by Other Authors

Page 85 of 270

ابن مریم — Page 85

۸۷ والده ( 1 ) شاہی خاندان یعنی سادات میں سے مسیح موسوی : حضرت عیسی علیہ السلام کی والدہ حضرت مریم بنی اسرائیل کے شاہی خاندان یعنی اسرائیلی سادات سے تعلق رکھتی تھیں۔چنانچہ لکھا ہے کہ ” وہ حسب و نسب کے اعتبار سے داؤد کی نسل اور عبرانی بادشاہوں کے پرانے خاندان سے علاقہ رکھتی ہے۔؟ ( تاریخ بائبل - صفحہ ۴۵۸) مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض امہات بھی شاہی خاندان یعنی اسماعیلی سادات میں سے تھیں۔چنانچہ حضور علیہ السلام اس مشابہت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔” بنی اسرائیل میں سے کوئی اس (حضرت عیسی علیہ السلام۔ناقل ) کا باپ نہ تھا۔صرف ماں اسرائیلی تھی۔یہی مشابہت اس جگہ موجود ہے۔میں بیان کر چکا ہوں میری بعض امہات سادات میں سے تھیں اور خدا کی وحی نے بھی یہی مجھ پر ظاہر کیا۔ce ( براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن۔جلد ۲۱۔صفحہ ۳۰۳) ( ii ) ناموں میں معنوی اشتراک چ موسوی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ ماجدہ کا نام مریم تھا۔مریم کا ایک معنی "سمندر کا ستارہ بھی ہے۔مسیح محمد محمدی -: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی والدہ ماجدہ کا نام چراغ