ابن مریم — Page 83
۸۵ اسرائیل کا حاکم ہو گا۔" (میگاه ۲۰۵) مسیح محمدی اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کی بھی پہلے سے ہی تعیین کر دی گئی تھی اور آپ کو حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کی قوم کی طرف منسوب کیا گیا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔لو كان الايمان عند الثريا لناله رجال أو رجل من هؤلاء»۔(بخاري، كتاب التفسير تفسير سورة الجمعة)۔کہ جب ایمان اس دنیا سے اٹھ کر آسمان پر چلا جائے گا تو سلمان فارسی کی قوم سے ایک شخص یا بعض اشخاص اس ایمان کو واپس لائیں گے۔(iv) غیر اسرائیلی و غیر قریشی مسیح موسوی :- بنی اسرائیل کے تمام خلفاء اسرائیلی نسل سے تھے مگر حضرت عیسیٰ علیہ السلام بن باپ پیدائش کے سبب غیر اسرائیلی تھے۔اسلامی خلفاء کے بارہ میں یہ پیش گوئی تھی مسیح محمدی عن جابر ابن سمرة قال سمعت رسول الله لا يقول لا يزال الاسلام عزيزا إلى اثني عشر خليفةٌ كلهم من قريش»۔(مشكوة، كتاب المناقب، باب مناقب قريش)۔کہ اسلام کے بارہ خلفاء قریش میں سے ہوں گے۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام غیر قریشی ہیں۔آپ کے شدید مخالف مولوی محمد حسین بٹالوی نے بھی یہی لکھا کہ مولف براہین احمدیہ قریشی نہیں فارسی الاصل ہے۔(اشاعة السنة- جلدے - صفحہ ۱۹۳ )