ابن مریم

by Other Authors

Page 71 of 270

ابن مریم — Page 71

۷۳ رہی تھی کہ کوئی اسے اٹھانے والا ہو۔عین اس موقعہ پر مسیح آیا۔“ (احسن الاذکار - صفحه ۱۵) مسیح محمدی منتظر تھی۔بڑی بے چینی سے زمانہ آپ کو آواز دے رہا تھا۔چنانچہ اس شدید انتظار کا اظہار ابوالخیر نواب نور الحسن خان صاحب ۱۳۰۱ ھ میں یوں کرتے ہیں اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے دنیا امام مہدی کا ظہور تیرہویں صدی پر ہونا چاہئے تھا۔مگر یہ صدی پوری گذر گئی تو مہدی نہ آئے۔اب چودہویں صدی ہمارے سر پر آئی ہے۔اس صدی سے اس کتاب کے لکھنے تک چھ ماہ گذر چکے ہیں۔شاید اللہ تعالیٰ اپنا فضل و عدل در حم و کرم فرمائے۔چار ، چھ سال کے اندر مہدی ظاہر ہو جائیں۔مولوی شکیل احمد سہسوانی لکھتے ہیں (اقترب الساعة - صفحہ ۲۲۱) احمد کا زمانہ سے مٹا جاتا ہے نام ہے اے میرے اللہ ! یہ ہوتا کیا ہے کس لئے مہدی بر حق نہیں ظاہر ہوتے دیر عیسی کے اترنے میں خدایا کیا ہے الحق الصريح في حياة اسبیح صفحہ ۱۳۳۔مطبوعہ ۱۳۰۹ھ ) شیعہ عالم جناب اثر فدا بخاری لکھتے ہیں۔اب انتظار کرتے ہوئے تھک گئے ہیں ہم ڈھلنے لگا ہے سایہ دیوار آئے آبھی جائیے میرے منتظر امام