ابن مریم — Page 70
۷۲ نہایت آہستگی اور خاموشی کے ساتھ آیا۔" مسیح محمدی (احسن الاذکار - صفحه ۲۶) مسلمانوں کو بھی مسیح موعود کی آمد کے بارہ میں یہی توقع تھی کہ آپ بڑی دھوم دھام اور شان و شوکت کے ساتھ آسمان سے اتریں گے اور غیر مسلموں کو بزور شمشیر حلقہ بگوش اسلام کریں گے۔گویا ایک ہولناک تغیر رونما ہو گا۔مگر آپ کی آمد غیر متوقع رنگ میں ہوئی۔آپ فرماتے ہیں۔ہوں مگر اترا نہیں میں چرخ سے نیز مهدی ہوں مگر بے تیغ اور بے کار زار مسیح موسوی یہودیوں کے لئے بھی ایلیاء کا آسمان سے نہ اترنا مسیح علیہ (۱۷) لفظ نزول السلام کے انکار کا موجب ہوا۔مسیح محمدی مسلمانوں کے لئے بھی مسیح موعود کا آسمان سے نہ اترنا آپ کے انکار کا موجب ہوا۔یعنی لفظ نزول کی حقیقت کو نہ سمجھنے سے دونوں گروہ ان موعودوں پر ایمان لانے سے محروم رہے۔( ۷ ) شدت انتظار مسیح موسوی شدت سے آپ کے منتظر تھے۔لکھا ہے ہم نے دیکھا ہے کہ تواریخ کے ایک خاص وقت پر زمین کی قومیں نادانستہ طور پر مسیح کے لئے راہ تیار کر رہی تھیں۔یہودی قوم سخت انتظار میں تھی اور بے چاری دنیا نہایت پست حالی میں اندھوں کی طرح ٹول حضرت عیسی علیہ السلام کی آمد سے قبل یہود بڑی