ابن مریم

by Other Authors

Page 151 of 270

ابن مریم — Page 151

۱۵۳ رکھنے سے ناراض نہیں ہو سکتا بلکہ خوش ہوں۔کیونکہ ہمیشہ سے ناسمجھ لوگ ہر ایک نبی اور رسول کا بھی اس کے زمانہ میں یہی نام رکھتے آئے ہیں اور قدیم سے ربانی مصلحوں کو قوم کی طرف سے یہی خطاب ملتا رہا ہے۔اور نیز اس وجہ سے بھی مجھے خوشی پہنچی ہے کہ آج وہ پیش گوئی پوری ہوئی جو براہین میں طبع ہو چکی ہے کہ تجھے مجنون بھی کہیں (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد ۳۔صفحہ ۱۲۱) ✰✰✰ (۷) گناہ معاف کرنے والا مسیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام پر ایک اعتراض یہ کیا جاتا تھا کہ آپ کو اختیار نہیں کہ کسی کے گناہ بخشیں۔یہ تو خدا کا کام ہے۔چنانچہ جب حضرت عیسی علیہ السلام نے ایک نیک اور ایماندار شخص کو کہا کہ ”تیرے گناہ معاف ہوئے ؟ تو " اس پر س پر فقیہہ اور فریسی سوچنے لگے کہ یہ کون ہے جو کفر بکتا ہے ؟ سوا خدا کے اور کون گناہوں کو معاف کر سکتا ہے۔؟ (لوقا ۵ ۲۰۰ ، ۲۱) " مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب ” وصیت " کا نظام جاری فرمایا اور بہشتی مقبرہ کی بنیاد رکھی تو مخالفین کی طرف سے یہی شور اٹھا کہ پیسوں کے بدلے گناہوں کی معافی اور جنت کا سرٹیفیکیٹ دیا جاتا ہے۔(vii) پیشہ ، منافی مقام نبوت مسیح موسوی : حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پیشہ کو لوگ مقام نبوت