ابن مریم

by Other Authors

Page 152 of 270

ابن مریم — Page 152

۱۵۴ کے منافی سمجھتے تھے اور تحقیر آمیز لہجے میں کہتے تھے کہ " کیا یہ بڑھئی کا بیٹا نہیں۔" (متی ۱۳ : ۵۵) نیز یہ کہ "کیا یہ وہ بڑھتی نہیں ہے۔" (مرقس ۳:۶) مسیح محمدی : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیشہ کو بھی مخالف منافی مقام نبوت قرار دیتا ہے اور تحقیر کے ساتھ لکھتا ہے کہ پھر لکھا کہ مرزا صاحب نے تیسرے درجہ کی نوکری کی ہے۔" ”نبی ملازم یا نوکر نہیں ہوتے۔" ہے ( قادیانی امت۔صفحہ ۱۲۷- از محمد شفیع جوش میرپوری ) حمید یہ اعتراض کہ ”نبی ملازم یا نوکر نہیں ہوتے “ اس بغض کا نتیجہ ہے جو ہمیشہ سے منکرین انبیاء کی طرف سے ظاہر ہوا کرتا ہے۔یہ منکرین اگر تاریخ انبیاء پر نظر ڈالتے تو انہیں علم ہو جاتا کہ حضرت یوسف علیہ السلام نے ایک ایسے سران کی ملازمت کی جو منکر ہستی باری تعالیٰ تھا۔اور آپ نے اس سے خود مانگ کر نوکری حاصل کی۔دیکھئے سورہ یوسف - آیت ۵۶ - خود ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نبوت سے قبل ایک صاب عزت و ثروت عورت خدیجہ (جو بعد میں انہی منشاء کے مطابق آپ کے عقد میں آئیں) کا مال لے کر ملک شام تجارت کی غرض سے گئے۔