ابن مریم — Page 150
۱۵۲ مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کو بھی اسلام میں پھوٹ ڈالنے والا قرار دیا گیا۔چنانچہ لکھا ہے۔مسلم تنظیموں کی ایک کانفرنس جو مکہ المکرمہ جیسے مقدس شہر میں رابطہ العالم الاسلامی کے زیر انتظام ۶ اور ۱۰ اپریل ۱۹۷۴ء کے درمیان منعقد ہوئی اور جس میں دنیا بھی کے تمام حصوں سے ۱۴۰ مسلمان تنظیموں اور اداروں کے وفود نے شرکت کی ، متفقہ طور پر یہ رائے ظاہر کی گئی کہ قادیانیت اسلام اور عالم اسلام کے خلاف ایک تخریبی تحریک ہے۔" (قومی اسمبلی میں اسلام کا معرکہ۔صفحہ ۳۹۸ ، ۳۹۹) اور مولوی محمد حسین بٹالوی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ”اسلام کا چھپا ہوا دشمن قرار دیا۔(دیکھیں اشاعۃ السنہ۔نمبرا - لغایت ششم۔جلد شانزدہم۔۱۸۹۳ء) (۷) دیوانه وہ دیوانہ ہے۔مسیح موسوی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو یہودیوں نے کہا کہ (يوحنا ۱۰۔۲۰) مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی مجنون اور دیوانہ کہا گیا۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں " دوسری نکتہ چینی یہ ہے کہ مالیخوہ لیا یا مجنون ہو جانے کی وجہ سے مسیح موعود ہونے کا دعوی کر دیا ہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ یوں تو میں کسی کے مجنون کہنے یا دیوانہ نام