ابن مریم — Page 120
۱۲۲ ماحول میں لوگوں کو مذہب کی طرف مائل کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے آپ کو محض روح القدس کی برکت کے ساتھ بھیجاتا دلوں کو پیار ، امن اور روحانی تاثیر کے ساتھ مذہب کی طرف بلائیں اور دنیا میں دوبارہ خدا کا جلال قائم کریں۔اسی تعلیم اور مشن کے ساتھ آپ دنیا میں آئے۔اس لئے یہ کہنا جائز نہیں کہ مصلحت کے تحت آر نے تصادم اختیار نہ کیا۔۔مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی حکومت وقت کے جو کہ سلطنت روما کی مثیل تھی وفادار تھے اور اس کے ہر قانون کو واجب الاطاعت سمجھتے تھے کیونکہ یہ سلطنت بھی کسی قسم کی مذہبی سختی کو روا نہیں رکھتی تھی اور نہ بزور بازو اپنے مذہب کو پھیلاتی تھی اور مذہبی لحاظ سے آزادی کی علمبردار تھی۔علاوہ ازیں اولوالامر کی اطاعت قرآن کریم نے ہر مسلمان پر فرض قرار دی ہے۔اس سلسلہ میں آپ فرماتے ہیں۔وإن فعلتُ إلا لله وامتثالاً لامر خاتم النبيين»۔کہ حکومت وقت کی اطاعت میں نے محض اللہ تعالیٰ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق کی ہے۔نور الحق حصہ اول۔روحانی خزائن۔جلد ۸۔صفحہ ۴۱) (x) انصاف پسند حکومت مسیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام جب مامور ہوئے تو اس وقت ظالم حکمران کو ختم کر کے ایک عادل اور مہذب حکومت مسند اقتدار پر متمکن ہوئی۔چنانچہ لکھا ہے کہ کچھ عرصہ کے بعد ایک ظالم نے زبر دستی تخت نشینی اور حکمرانی کا لطف اڑایا اور اب آخر میں عنان حکومت اہل روم کے ہاتھ آئی جن کا