ابن مریم

by Other Authors

Page 121 of 270

ابن مریم — Page 121

۱۲۳ سکہ تمام مہذب دنیا میں جاری تھا۔انہوں نے ملک کو پانچ حصوں میں تقسیم کر کے کچھ ایسی ہی حکومت جاری کی جیسی اب ہندوستان میں رائج ہے۔مسیح محمدی (حیات مسیح۔صفحہ ۵۶) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ماموریت کے وقت بھی ظالم اور غاصب حکومت کو ختم کر کے ایک عادل اور منصف مزاج حکومت ہندوستان میں آئی۔ہر مکتبہ فکر کے علماء نے اس کا استقبال کیا، اس کی آمد پر خدا کا شکر ادا کیا اور اس کو سایہ خدا سے تعبیر کیا۔یہ کتاب تقسیم پاک و ہند سے قبل لکھی گئی۔علامہ اقبال نے ملکہ وکٹوریہ کی وفات پر ایک مرثیہ لکھا۔اس میں ملکہ اور انگریزی حکومت کو کیا مقام دیا ؟ ملاحظہ ہو۔میت اٹھی ہے شاہ کی ، تعظیم کے لئے اقبال اڑ کے خاک سر راہ گزار ہو صورت وہی ہے نام میں رکھا ہوا ہے کیا دیتے ہیں نام ماہ محرم کا ہم تجھے کہتے ہیں آج عید ہوئی ہے ہوا کرے اس عید سے تو موت ہی آئے خدا کرے اے ہند تیرے سر سے اٹھا سایہ خدا اک غمگسار تیرے مکینوں کی تھی گئی ہلتا ہے جس سے عرش یہ رونا اسی کا ہے زینت تھی جس سے تجھ کو جنازہ اسی کا ہے (باقیات اقبال) باقی ، گلے صفحہ پر