ابن مریم

by Other Authors

Page 102 of 270

ابن مریم — Page 102

(xi) روزے ۱۰۴ سیح موسوی حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے سنتِ انبیاء کے مطابق تزکیۂ نفس ، اور اور تعلق باللہ کی خاطر روزے رکھے۔چنانچہ لکھا ہے چالیس دن تک روزے کی حالت میں رہا۔مسیح ( حیات ایج۔صفحہ ۷۹ ) مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی اسی سنت انبیاء کے مطابق روزے رکھے۔چنانچہ لکھا ہے " آپ کو خواب میں بتایا گیا کہ دین کی راہ میں ترقی کرنے اور انوار سماوی کی پیشوائی کے لئے روزے رکھنے بھی ضروری ہیں۔چنانچہ یہ خدائی اشارہ پاکر آپ نے نفلی روزے رکھنے شروع کئے اور آٹھ نو ماہ نے تک مسلسل روزے رکھے ان ایام میں آپ پر بہت سے انوار سماوی کا انکشاف ہوا اور بعض گذشتہ انبیاء اور اولیاء سے بھی کشفی حالت میں ملاقات ہوئی۔" ✰✰✰ (سلسلہ احمدیہ - صفحہ ۱۶) (1) درویشی و غربت مسیح موسوی حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے درویشی اور غریبی کی زندگی اختیار کی چنانچہ آپ کی سیرت کے اس پہلو کا ذکر یوں کیا گیا ہے کہ مسیح نے قصداً غریبی کی حالت اختیار کی۔پر اس کی غریبی وہ غریبی نہ تھی جو آدمی کو افکار کی چکی میں پیس ڈالتی ہے۔" ( حیات امسیح۔صفحہ ۴۶) مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی اپنی زندگی کو سادگی