ابن مریم — Page 82
A کاروبار تباہ ہونے سے یہ مشابہت بھی متحقق ہو گئی۔جس کو خدا نے پورا کیا۔کیونکہ یسوع کے ہاتھ میں داور بادشاہ نبی اللہ کے ممالک مقبوضہ میں سے جس کی اولاد میں سے یسوع تھا۔ایک گاؤں بھی باقی نہیں رہا تھا۔صرف نام کی شہزادگی باقی رہ گئی تھی۔نیز فرمایا۔ce تحفہ قیصریہ۔روحانی خزائن جلد ۱۲۔صفحہ ۲۷۲) ” میں نے نہ اپنے دوسرے بزرگوں کی ریاست اور ملک داری سے کچھ حصہ پایا بلکہ حضرت مسیح علیہ السلام کی طرح جین کے ہاتھ میں صرف نام کی شہزادگی بوجہ داؤد کی نسل سے ہونے کی تھی اور ملک داری کے اسباب سب کچھ کھو بیٹھے تھے۔ایسا ہی میرے لئے بھی بگفتن یہ بات حاصل ہے کہ ایسے رئیسوں اور ملک داروں کی اولاد میں سے ہوں۔شاید یہ اس لئے ہوا کہ یہ مشابہت بھی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ پوری ہو۔(کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد ۱۳- صفحه ۱۷۸) ( iii ) خاندان کی تعیین مسیح موسوی یہ پہلے سے معین کر دیا گیا تھا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کس خاندان سے ہونگے چنانچہ میکاہ نبی کی پیش گوئی کے مطابق آپ کا سلسلہ ضرت یعقوب کے بیٹے یہودا کے خاندان کے ساتھ باندھا گیا تھا۔لکھا ہے۔”اے بیت لحم افراتاه ! اگرچہ تو یہودا کے ہزاروں میں شامل ہونے کے لئے چھوٹا ہے تو بھی تجھ میں سے ایک شخص نکلے گا اور میرے حضور