ابن مریم — Page 208
” خدا کے اس رحم نے جو انسانوں کے لئے وہ رکھتا ہے تقاضا کیا کہ اپنے بندوں کو ان کے دام تزویر سے چھوڑائے۔اس لئے اس نے اپنے اس مسیح کو بھیجاتا وہ دلائل کے حربہ سے اس صلیب کو توڑے جس نے حضرت عیسیٰ کے بدن کو توڑا تھا اور زخمی کیا تھا۔" " تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵- صفحه ۱۴۳ ، ۱۴۴) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو۔۔۔۔۔۔یہ بشارت ملی کہ ایک شخص آپ کی امت میں سے مبعوث کیا جاوے گا جو مذہب کی حقیقت کو توڑ دینے والا ہو گا اور اسی لحاظ سے وہ مسیح ہو صلیبی ( ملفوظات۔جلدا صفحہ ۴۴۵) سو اس عاجز کو۔حضرت مسیح کی فطرت سے ایک خاص مشابہت ہے۔اور اسی فطرتی مشابہت کی وجہ سے مسیح کے نام پر یہ عاجز بھیجا گیا تا صلیبی اعتقاد کو پاش پاش کر دیا جائے۔" (فتح اسلام۔روحانی خزائن۔جلد ۳ - صفحہ ۱۱۔حاشیہ )