ابن مریم

by Other Authors

Page 209 of 270

ابن مریم — Page 209

اصلاح مسیحیت کے لئے مسیح کی ضرورت قرآن کریم نے بڑی وضاحت کے ساتھ یہ بیان کیا ہے کہ عیسائی حضرت مسیح علیہ السلام کی حقیقی تعلیم جو کہ دراصل توحید خالص پر مبنی تھی چھوڑ چکے تھے۔فرمایا وَقَالَتِ النَّصَرَى الْمَسِيحُ ابْنُ اللَّهِ کہ عیسائی کہتے ہیں کہ مسیح اللہ تعالیٰ کا بیٹا ہے (سوره توبه - آیت ۳۰ ) ملے لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ (سورہ المائدہ - آیت ۷۳ ) کہ یقیناً ان لوگوں نے کفر کیا ہے جو یہ کہتے ہیں کہ اللہ ہی صیح ہے۔لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ ثَالِثُ ثَلَاثَةُ ( سورہ المائدہ - آیت ۷۴ ) کہ یقیناً ان لوگوں نے کفر کیا ہے جو یہ کہتے ہیں کہ اللہ تین میں سے ایک۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ عمارت جو توحید حقیقی کی بنیاد پر قائم کی گئی تھی ، عیسائی دنیا اسے شرک والحاد کے تیشوں سے مسمار کر چکی ہے۔ابنیت مسیح ، الوہیت مسیح، تثلیث اور کفارہ جیسے زہرناک عقائد نے چشمہ توحید کو مسموم کر دیا تھا۔عیسائیت کے اس فتنہ سے امتِ مسلمہ بھی حد درجہ متاثر بھی۔خاص طور پر اٹھارویں صدی عیسوی کے مسلمانوں کی حالت دگر گوں تھی۔