ابن مریم — Page 188
19+ اس الہام میں الله خير وأبقی کے الفاظ اس امر پر دلالت کرتے ہیں کہ ستائیس کو جو واقعہ پیش آنے والا ہے وہ کسی کی وفات کے بارہ میں ہے۔لیکن ساتھ ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ یہ ہمارے متعلق " ہے۔چنانچہ آپ کی وفات ۲۶ مئی ۱۹۰۸ ء کو ہوئی اور آپ کا جنازہ ۲۷ مئی کو پڑھا گیا اور آپ کے جسد اطہر کی تدفین عمل میں آئی۔پس ستائیس تاریخ نے وفات میں مماثلت پیدا کر کے آپ دونوں کی زبر دست مشابہت کا ثبوت فراہم کیا ہے۔(۷) وفات کے بعد خلافت صیح موسوی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات کے بعد سلسلہ خلافت جاری ہوا اور آپ کے پہلے خلیفہ پطرس بنے اور خلافت کا یہ نظام اب تک پاپائیت کی شکل میں جاری ہے۔سیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد خلافت کا سلسلہ قائم ہوا اور آپ کی وفات کے بعد آپ کے پہلے خلیفہ حاجی الحرمین حضرت حکیم مولوی نور الدین رضی اللہ عنہ بنے اور یہ نظام خلافت حقہ اسلامیہ خدا تعالیٰ کے فضل سے جاری ہے اور اس کی تائیدات اور نصرتوں کی جلوہ گاہ ہے۔پیش گوئیوں کے مطابق یہ نظام انشاء اللہ تا قیامت جاری رہے گا اور اسلام کی عزت اور عظمت کا ضامن رہے گا۔: r۔متفرق مماثلتیں ( i ) ایک مرید کا مرتد ہونا