ابن مریم

by Other Authors

Page 189 of 270

ابن مریم — Page 189

191 ( 3 ) مسیح موسوی حضرت مسیح علیہ السلام کا ایک حواری جس کا نام یہودا اسکر یوطی تھا مرتد ہوا اور آپ کے دشمنوں کے ساتھ مل گیا۔(تفصیل دیکھیں متی باب (۳۶) حالانکہ آپ نے اسے ان بارہ حواریوں میں شامل کیا تھا جن کو جنت کی نوید دی گئی تھی۔اور یہ بھی کہا گیا تھا کہ تم دنیا کا نور ہو۔سیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک مرید جس کا نام میر عباس علی تھا مرتد ہوا اور آپ کے دشمنوں یعنی مولوی محمد حسین بٹالوی وغیرہ کے ساتھ مل گیا۔(تفصیل کے لئے دیکھیں۔حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲۔صفحہ ۳۰۷ - نشان ۱۲۶ ) حالانکہ حضور علیہ السلام کو اس کے متعلق الہام ہوا تھا۔أصلها ثابت وفرعها في السماء۔کہ اس کی جڑ زمین میں ہے اور شاخ آسمان میں۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اس کے ارتداد ( ب ) صحیح موسوی می کی پہلے سے خبر دی گئی تھی۔انجیل میں لکھا ہے کہ آپ نے فرمایا: اے اس آدمی پر افسوس جس کے وسیلہ سے ابن آدم پکڑوایا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔اس کے پکڑوانے والے یہوداہ نے جواب میں کہا۔ربی ! کیا میں ہوں ؟ اس نے اس سے کہا تو نے خود کہہ دیا۔" (متی ۲۶ : ۲۵ ) مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی خدا تعالیٰ نے میر عباس علی کے متعلق پہلے سے خبر کر دی تھی کہ : عباس علی ٹھوکر کھائے گا اور برگشتہ ہو جائے گا۔" (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲۔صفحہ ۳۰۷) -