ابن مریم — Page 144
(1) مخالفت کی وجہ سے طاعون مسیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام کے انکار کے ساتھ جب منکرین گستاخیوں میں بڑھنے لگے تو خدا تعالیٰ نے تنبیہ کے طور پر طاعون کا عبرتناک نشان ظاہر فرمایا۔لکھا ہے۔ان ایام میں کال اور مری بہت جگہوں میں تھی۔جس کے سبب لکھوکھا آدمی ہلاک ہوئے۔ایسا ہی ایک قسم کا طاعون بھی پھیلا جس سے اتنی اموات ہوئیں کہ شہر اور گاؤں ویران ہو گئے۔" (تاریخ کلیسیاء - صفحه ۳۸) re مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جب نشانہ تکفیر بنایا گیا اور منکرین اپنی تقریروں اور تحریروں میں سخت گستاخیاں کرنے لگے تو خدا تعالیٰ نے طاعون کی مہلک وبا بھیج کر گھروں اور بستیوں میں ویرانیوں کے سائے ڈال دئے۔اور پیش گوئیوں کے موافق ۱۹۰۲ء میں طاعون کے ذریعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا واضح نشان ظاہر فرمایا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس مشابہت کا یوں ذکر فرمایا۔یسوع مسیح کو دکھ دینے کے بعد یہودیوں میں سخت طاعون پھیلی : إن لمهدينا أيتين لم تكونا منذ خلق السموات والأرض ينكسف القمر لأول ليلة من رمضان وتنكسف الشمس في النصف منه»۔سنن دارقطني ، باب صفة صلاة الخسوف والكسوف وهيئتها)۔کہ ہمارے مہدی کے لئے دو نشان ہیں اور زمین و آسمان کی پیدائش سے اب تک اور مامور اور مرسل کے لئے یہ نشان نہیں ہوئے۔ایک نشان یہ ہے کہ مہدی کے وقت رمضان کے مہینہ میں چاند کو اس گرہن کی تاریخوں میں سے پہلی رات اور سورج کو اس کے گرہن کی تاریخوں میں سے درمیانی میں گرہن لگے گا۔