ابن مریم

by Other Authors

Page 145 of 270

ابن مریم — Page 145

۱۴۷ تھی۔سو میرے وقت میں سخت طاعون پھیل گئی۔" ( تذکرہ الشہادتین۔روحانی خزائن۔جلد ۲۰ صفحہ ۳۳) طاعون کے دردناک اور عبرتناک واقعات سے برصغیر پاک و ہند کے ۱۹۰۲ء کے جملہ اخبارات بھرے پڑے ہیں۔(x) مخالف فرقے ن مسیح موسوی : اناجیل سے پتہ چلتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو نشانہ تکفیر بنانے اور تنگ کرنے میں فقیہ اور فرینی پیش پیش تھے۔جو کہ مذہبی لحاظ سے انتہا پسند تھے۔یخ محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو گروہ اہل حدیث نے نشانہ تکفیر بنانے اور دکھ دینے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی تھی۔یہ بھی مذہبی لحاظ سے انتہا پسند تھے۔مولوی محمد حسین بٹالوی اسی طائفہ کا سردار تھا۔(i) مسیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام کے منکرین میں ایک فرقہ صدوقتوں کا تھا جو کہ قیامت اور تقدیر کا منکر تھا۔جیسا کہ انجیل متی باب ۲۲ آیت ۲۳ میں لکھا ہے آئے۔اسی دن صدوقی جو کہتے ہیں کہ قیامت ہے ہی نہیں اس کے پاس " آگے ان کی حضرت عیسی علیہ السلام سے بحث و تمحیص کا تفصیلی ذکر ہے۔آپ نے اس فرقہ کے عقائد کا رد کیا۔مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منکرین میں بھی ایک ایسا فرقہ تھا جو نیچری کہلاتا تھا اور جزا و سزا اور تقدیر و دعا کا منکر تھا۔(سرسید احمد خان