ابن مریم — Page 141
۱۳ وو پوری امت مسلمہ کا اس پر اتفاق ہے کہ مرزا غلام احمد کے پیرو کار چاہے وہ مرزا غلام احمد مذکور کی نبوت کا یقین رکھتے ہوں یا اسے اپنا مصلح یا مذہبی رہنما کسی بھی صورت میں گردانتے ہوں ، دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔te (قومی اسمبلی میں اسلام کا معرکہ۔صفحہ ۳۹۸) اور اس سے قبل یہ ایکا ہو چکا تھا کہ چونکہ مرزا قادیانی اور اس کے پیرووں کا کفر منجانب علمائے ہند و پنجاب قطعی ہے۔۔۔۔۔لہذا۔۔۔۔۔۔ان کو معابد و مساجد میں آنے دینا ان پر نماز جنازہ پڑہنا ، ان سے رشتہ و ناطہ کرنا شرعا سب ناجائز اور فعل حرام ، معصیت عظیم ہے۔استنكاف المسلمين عن مخالطة المرزائیلین۔صفحہ ۲۷) دیکھئے ! مخالفین " تشابہت قلوبہم" کے مصداق بن کر مسیح اور مثیل مسیح کی مماثلت پر کس طرح مہر تصدیق ثبت کرتے ہیں۔( vii) حکومت کو انگیخت کرنا مسیح موسوی نے یہ طریق بھی اختیار کیا کہ حکومت کو آپ کے خلاف اکسانا اور بدظن کرنا شروع کر دیا کہ یسوع مسیح داوڈ کے تحت کا خواہشمند ہے اس لئے وہ اپنے مریدوں کو بغاوت پر آمادہ کرتا ہے۔چنانچہ پیلاطوس کی عدالت میں یہودی علماء پہنچے تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی مخالفت میں یہودی علماء " وہ اور زور دے دے کر کہنے لگے کہ یہ تمام یہودیہ میں بلکہ سے لے کر یہاں تک لوگوں کو سکھا سکھا کر ابھارتا ہے۔ct (لوقا ۵۰۲۳)