ابن مریم — Page 142
۱ مسیح محمدی ادھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کامیابی اور عظمت شان کو دیکھ دیکھ کر مخالف علماء آتش در نعل تھے۔چنانچہ انہوں نے یہودی علماء کے مقیل ہونے کا خوب ثبوت دیا اور حکومت وقت کو ابھار نا شروع کیا۔چنانچہ مولوی محمد حسین بٹالوی نے کہا گورنمنٹ کو اس کا اعتبار کرنا مناسب نہیں اور اس سے پر حذر رہنا ضروری ہے۔ورنہ اس مہدی کادیانی سے اس قدر نقصان پہنچنے کا احتمال ہے جو مہدی سوڈانی سے نہیں پہنچا۔" (اشاعۃ السنہ - جلد ۱۶ - صفحہ ۶ - حاشیہ صفحہ ۱۶۸ - ۱۸۹۴ء ) اور ایک اور مسلمان عالم دین منشی محمد عبد اللہ نے حضور علیہ السلام کے بارہ میں لکھا ایسے ہی دیگر آیات قرآنیہ اپنے چیلوں کو سنا سنا کر گورنمنٹ سے جنگ کے لئے مستعد کرنا چاہتا ہے۔" (شہادت قرآنی۔صفحہ ۲۰۔مطبوعہ اسلامیہ سٹیم پریس۔۱۹۰۵ء ) (viii) مخالفت کی وجہ سے سورج گرہو مسیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام کی تکذیب اور ایذاء دہی میں حد سے تجاوز ہوا اور آپ کو لعنتی ثابت کرنے کے لئے یہود نے آپ کو صلیب پر لٹکایا تو خدا تعالیٰ نے یہود سے ناراضگی کے اظہار اور حضرت مسیح علیہ السلام کی صداقت کے ثبوت کے لئے سورج کو گہنا دیا۔چنانچہ انجیل میں لکھا ہے دوپہر سے لے کر تیسرے پہر تک تمام ملک میں اندھیرا چھایا رہا۔" کہ (متی ۲۷ : ۴۵)