ابن مریم — Page 137
(تذکرہ - صفحہ ۱۸۳) اس عظیم الشان انکشاف پر آپ نے ۱۸۹۱ء کے شروع میں رسالوں اور اشتہاروں کے ذریعہ اپنے دعوی کا اعلان کیا کہ میں وہ مسیح ہوں جس کا الہی نوشتوں میں وعدہ دیا گیا تھا۔آپ کے اس اعلان پر عیسائیوں اور مسلمانوں میں ایک زبر دست اور خطرناک ہیجان پیدا ہوا اور ملک کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک مخالفت کی آگ کے شعلے بلند ہونے لگے۔(ii) سردار کاہن جن میں آیا ہے مسیح وقت وہ منکر ہوئے مر گئے تھے اس تمنا میں خواص ہر دیار مسیح موسوی : حضرت مسیح علیہ السلام کی مخالفت کا بیٹا کا ٹفا نامی سردار کاہن نے اٹھایا کہ وہ حضرت مسیح کے مشن کو کسی صورت کامیاب نہ ہونے دے گا۔تفصیل دیکھیں انجیل متی باب ۲۶۔سیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مخالفت کا بیڑا ایک بڑے مولوی ، محمد حسین بٹالوی نے اٹھایا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوی کو فتنہ قرار دے کر اس عزم کا اظہار کیا کہ اس صورت میں اشاعہ السنہ" کا خصوصیت کے ساتھ فرض ہے کہ وہ اس فتنہ کو روکے اور جملہ مضامین سابقہ کو چھوڑ کر بہمہ تن اسی کے دعاوی کے رڈ کے در پے ہو۔اس کے اصول باطلہ کا ابطال کرے اور اصولِ حقہ اسلامیہ کی حمایت عمل میں لاوے۔اس کی موجودہ جماعت و جمیعت کو تتر بتر کرنے میں کوشش کرے اور آئندہ مسلمانوں خصوصا اہلِ حدیث کو جن کا یہ خادم ہے