ابن مریم — Page 122
۱۲۴ اس سے پتہ چلتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ میں حکومت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وقت میں حکومت ایک جیسی صفات کی حامل ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔میں انگریزی سلطنت کے ماتحت مبعوث کیا گیا اور یہ سلطنت رومی سلطنت کے مشابہ ہے۔" تریاق القلوب - روحانی خزائن۔جلد ۱۵- صفحہ ۵۳۶) اہل حدیث اور دیوبندی فرقہ کے چوٹی کے عالم اور بزرگ شمس العلماء مولانا نذیر احمد دہلوی فرماتے ہیں سارے ہندوستان کی عافیت اسی میں ہے کہ کوئی اجنبی حاکم اس پر مسلط رہے جو نہ ہندو ہو نہ مسلمان ہو کوئی سلاطین یورپ میں سے ہو مگر خدا کی بے انتہا مہربانی اس کی مقتضی ہوئی کہ انگریز بادشاہ ہوئے۔" پھر فرماتے ہیں مجموعہ لیکچرز مولانا نذیر احمد دہلوی صفحه ۴ ، ۵۔مطبوعہ ۶۱۸۹۰ ) کیا گورنمنٹ جابر اور سخت گیر ہے ؟ تو بہ تو یہ ماں باپ سے بڑھ کر شفیق۔“ (مجموعه لیکچرز مولانا نذیر احمد دہلوی صفحه ۱۹) پھر فرماتے ہیں ” میں اپنی معلومات کے مطابق اس وقت کے ہندوستان کے والیان ملک پر نظر ڈالتا تھا اور برما اور نیپال اور افغانستان بلکہ فارس اور مصر اور عرب تک خیال دوڑا تا تھا۔اس سرے سے اس سرے تک ایک متنفس سمجھ میں نہیں آتا تھا جس کو میں ہندوستان کا بادشاہ بناوں۔امیدواران سلطنت میں سے اور کوئی گروہ اس وقت موجود نہ تھا کہ میں اس کے استحقاق پر نظر کرتا۔پس میرا اس وقت فیصلہ یہ تھا کہ انگر ہندوستان کے اہل ہیں۔سلطنت انہیں کا حق ہے انہیں پر بحال رہنی چاہئے۔" ( مجموعہ لیکچرز۔مولانا نذیر احمد دہلوی صفحہ ۲۶) ایسے سلطنت