ابن مریم

by Other Authors

Page 118 of 270

ابن مریم — Page 118

۱۲۰ موعود علیہ السلام فرماتے ہیں اصل حقیقت یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام جس زمانہ میں مبعوث ہوئے ہیں اس زمانہ میں سلطنت کی طرف سے کوئی مذہبی سختی نہیں تھی۔بعینہ انگریزی سلطنت کی طرح ہر ایک کو آزادی دی گئی تھی۔سلطنت رومیہ ہرگز تلوار کے ساتھ اپنے مذہب کو نہیں پھیلاتے تھے جیسا کہ آجکل سلطنت برطانیہ ہے۔ہاں رومی گورنمنٹ میں باعث عام آزادی اور یونانی فلسفہ کے پھیلنے کے مذہبی تقوی اور طہارت بہت کم ہو گئی تھی۔یونانی فلسفہ کی تعلیم نے لوگوں کو قریب قریب دہریہ بنا دیا تھا۔سو اس وقت ایسے نبی کی ضرورت نہ تھی جو تلوار کے ساتھ آتا۔جیسا کہ اب ضرورت نہیں۔کیونکہ مقابل پر مذہب کے لئے تلوار اٹھانے والا نہ تھا۔اس لئے خدا نے ایک نبی جس کا نام عیسیٰ تھا محض روح القدس کی برکت کے ساتھ بھیجا تا دلوں کو روحانی تاثیر سے خدا تعالیٰ کی طرف پھیر ہے اور دوبارہ خدا کا جلال دنیا میں قائم کرے اور مقدر تھا کہ اسی طرح مثیل موسیٰ کے سلسلہ کے آخر میں روحانی طاقت کے ساتھ ایک شخص آئے گا جو اس سلسلہ کا مسیح موعود ہو گا۔کیونکہ وہ بھی نہ لڑے گا نہ تلوار نکالے گا اور محض روحانی طاقت سے سچائی کو پھیلائے گا۔کیونکہ وہ سلطنت بھی امن اور آزادی کی سلطنت ہوگی اور اسی قسم کا روحانی فساد ہو گا جو رومی سلطنت کے وقت میں تھا۔" ایام الصلح - روحانی خزائن جلد ۱۴۔صفحہ ۲۹۳ حاشیه ) (x) اطاعت اولی الامر مسیح موسوی : حضرت عیسیٰ علیہ السلام سلطنت روما کے اطاعت