ابن مریم

by Other Authors

Page 117 of 270

ابن مریم — Page 117

119 ” میری بادشاہت دنیا کی نہیں۔" مسیح محمدی (یوحنا ۱۸ : ۳۶) مسلمان بھی ایک ایسے ہی مسیح کے منتظر تھے جو تلوار کے ذریعہ غیر مسلموں کو قتل کر کے اسلام کو غلبہ اور مسلمانوں کو قوت و اقتدار بخشتا۔اس تمنا کا اندازہ اس بات سے ہو سکتا ہے کہ نواب صدیق حسن خان نے بعض اپنی کتابوں میں لکھا تھا کہ جب مہدی معہود پیدا ہو گا تو غیر مذاہب کے سلاطین گرفتار کر کے اس کے سامنے پیش کئے جائیں گے اور یہ ذکر کرتے کرتے یہ بھی بیان کر دیا کہ چونکہ اس ملک میں سلطنت برطانیہ ہے اس لئے معلوم ہوتا ہے کہ مہدی کے ظہور کے وقت اس ملک کا عیسائی بادشاہ اسی طرح مہدی کے روبرو پیش کیا جائے گا۔یہ ان کی غلطی تھی کہ انہوں نے ایسا لکھا کیونکہ ایسے خونی مہدی کے بارہ میں کوئی حدیث صحیح ثابت نہیں۔تتمہ حقیقة الوحی- روحانی خزائن۔جلد ۲۲ صفحہ ۴۶۷ ) یہ تو مسلمانوں کے بعض بڑے بڑے علماء کی آرزوئیں تھیں۔مگر حدیث نبوی میں اس موعود مہدی اور مسیح کا ایک کام یہ بھی مذکور ہے کہ «يضع الحرب» وه جنگ و قتال کو موقوف کر دے گا۔اسی وجہ سے جب وہ مہدی آیا تو اس نے مسلمانوں کی اس مذکورہ بالا توقع کے مطابق قتال شروع کرنے کی بجائے یہ اعلان کیا کہ۔میں تو آیا اس جہاں میں کی طرح میں نہیں مامور از بهر جهاد و کار زار حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے اس مشابہت کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح