ابن مریم

by Other Authors

Page 168 of 270

ابن مریم — Page 168

الہامات سنائے گئے اور جو حاضر نہیں تھے ان میں سے اکثر احباب کی طرف خط لکھے گئے تھے۔" rk (کتاب البریہ۔روحانی خزائن۔جلد ۱۳۔صفحہ ۴۶) (viii) مخالفین کا ملت واحدہ بن جانا مسیح موسوي حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مقدمہ میں اس وقت کے تمام فرقے اور گروہ مخالف بن کر گواہ کے طور پر آئے۔چنانچہ انجیل میں لکھا ہے صبح ہوتے ہی سردار کاہنوں نے بزرگوں اور فقیہوں اور سارے صدر عدالت والوں سمیت صلح کر کے یسوع کو بند ھوایا۔(مرقس ۱:۱۵) مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف اس مقدمہ میں ہندو مسلمان اور عیسائی سب ہی فریق مخالف بن کر آئے۔جیسا کہ اس باب کے شروع میں ہم اس کا ذکر آئے ہیں۔مزید تفصیل کتاب البریہ میں کاروائی عدالت کے ذکر کے تحت ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔پس مقدمہ میں مخالفین کا ایک ہی طرح کا اجتماع اور گٹھ جور دونوں مسیحوں کے حالات کو بالکل مشابہ بنا دیتا ہے۔(ix) عدالت میں تعیین سینی علیہ السلام کے خلاف گواہی میں سردار مسیح موسوی حضرت کا ہین نے آپ کی مختلفیر کرتے ہوئے یہ واویلا کیا تھا کہ اس نے کفر بکا ہے۔" (متی ۲۶ : ۶۵)