ابن مریم — Page 169
120 مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف گواہی میں مولوی محمد حسین بٹالوی نے سردار کاہن کا کامل کردار ادا کرتے ہوئے کہا ” میں نے مرزا صاحب کی نسبت کفر کا فتوی دیا تھا۔" بیان مولوی محمد حسین بٹالوی کتاب البریہ۔روحانی خزائن۔جلد ۱۳۔صفحہ ۳۰۳) حضور علیہ السلام نے فرمایا ولكن قلوب باليهود تشابهت وهذا هو النبأ الذي جاء فاذكروا فصرت لهم عيسى إذا ما تهودوا وهذا كفي مني القوم تفكروا کہ بعض کے دل یہود کی طرح ہو گئے ہیں اور یاد کرو کہ یہ وہی خبر ہے جو پہلے سے بتائی گئی ہے۔کہ جب وہ یہودی بن گئے تو میں ان کے لئے عیسیٰ بن گیا۔میری طرف سے یہ بیان کافی ہے ان لوگوں کے لئے جو غور وفکر کرتے ہیں۔۱۸: احیائے موتی و شفاء الأمراض اللہ تعالی نے اپنے اذن سے مریضوں اور بیماروں کو شفاء دینے کے وصف میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو حضرت عیسی علیہ السلام کا متیل بنایا ہے۔جیسا کہ فرمایا: ”نبی ناصری کے نمونہ پر اگر دیکھا جائے تو معلوم ہو گا کہ وہ بندگان خدا کو بہت صاف کر رہا ہے ، اس سے زیادہ کہ کبھی جسمانی