ابن مریم

by Other Authors

Page 113 of 270

ابن مریم — Page 113

۱۱۵ شریف میں فرماتا ہے۔وَعَاتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنَاتِ وَأَيَّدَ نَهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ سورة البقرة کہ ہم نے روح القدس سے اس کی مدد کی۔مسیح محمدی یہی عون و نصرت الہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے ہر لمحہ مشعل راہ بنی رہی اور آپ کے لئے غلبہ کے سامان کرتی رہی۔ہر کتاب جو آپ نے تصنیف فرمائی اس نصرت الہی اور عون خداوندی کا زندہ ثبوت ہے۔آپ نے اپنی کتاب حقیقۃ الوحی میں دوصد سے زائد نشانات اور پیش گوئیاں درج کی ہیں جو لمحہ بلمحہ پوری ہوتی رہیں۔دیگر کتب میں بھی تائید الہی کے ہزاروں ثبوت جگمگا رہے ہیں۔اس سے ہر مخالف و موافق اندازہ کر سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے فرشتے ہر لمحہ اور ہر آن آپ کی فتح و نصرت کے لئے آپ پر سایہ فگن رہتے تھے۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے یقین دلایا کہ إني مع الروح معك ومع أهلك»۔(تذكرة ص ٥٢٦ ص ٦٤٥)۔میں روح القدس کے ہمراہ تیرے اور تیرے ساتھیوں کے ساتھ ہوں۔(vi) مامور بغرض عدل مسیح موسوی : حضرت عیسیٰ علیہ السلام فرماتے ہیں میں دنیا میں عدالت کے لئے آیا ہوں۔ce (یوحنا ۳۹۰۹) مسیح محمدی : حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی عدالت کے لئے مبعوث ہوئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے اس کام کا اعلان ان الفاظ میں فرمایا