ابن مریم

by Other Authors

Page 114 of 270

ابن مریم — Page 114

HY ليوشكن أن ينزل فيكم بن مريم حكما عدلاً۔0۔۔۔(بخاري، باب نزول عيسى کہ عنقریب تم میں حکم و عدل کے طور پر نازل ہو گا۔اس سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔اگر تم نے بچے دل سے تسلیم کر لیا ہے کہ مسیح موعود واقعی حکم ہے تو پھر اس کے حکم اور فعل کے سامنے اپنے ہتھیار ڈال دو اور اس کے فیصلوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھو تا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و کی پاک باتوں کی عزت اور عظمت کرنے والے ٹھہرو۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت کافی ہے۔وہ تسلی دیتے ہیں کہ وہ تمہارا امام ہو گا۔وہ حکم عدل ہو گا۔اگر اس پر تسلی نہیں ہوئی تو کب ہو گی۔؟ ( ملفوظات۔جلد ۳۔صفحہ ۷۳ ) (vi) مقام و مرتبہ صحیح موسوی : حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر ایمان لانے والے اور آپ کی سیرت اور آپ کے خلق سے متأثر لوگ آپ کو مرتبہ کے لحاظ سے بلند مقام پر فائز قرار دیتے تھے۔چنانچہ لکھا ہے کہ وہ اسے گذشتہ زمانوں کے بڑے بڑے انبیاء کے برابر جانتے تھے۔اور جو لوگ اس کی عظمت کو کسی قدر زیادہ صفائی سے دیکھتے یا اس کی رقت انگیز تعلیم کی خوبیوں کو زیادہ محسوس کرتے تھے وہ کہتے تھے کہ وہ یا توی حیاہ ہے یا یرمیاہ ہے۔( حیات اسیح۔صفحہ ۱۶۴) مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لانے والے اور