ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 217 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 217

ابن سلطان القلم ~ 217 - ~ تہذیب و شائستگی پر ہر پہلو سے بحث کی گئی ہے اور ثابت کیا گیا ہے کہ قوم کی زندگی کے لیے کس قسم کے اخلاق و آداب ضروری و مفید ہو سکتے ہیں اور ان کا اصولی فلسفہ کیا ہے۔مشرقی زبانوں میں اس موضوع کی یہ پہلی کتاب ہے جو اس صدی میں علم الاخلاق کی حقیقت پر تالیف ہوئی ہے۔“ ۷- صداقت یہ رسالہ ۸۴ صفحات پر مشتمل ہے۔۱۸۹۳ء میں اسلامیہ پریس لاہور سے شائع ہوا۔اس رسالہ میں صداقت کے متعلق ان امور کی بحث کی گئی ہے کہ جو صداقت کے متلاشیان کے واسطے کم سے کم ایک راہنما کا کام دینے کے قابل خیال کیسے جا سکتے ہیں۔صداقت کیا شے ہے؟ اس کی اقسام کیا ہیں؟ اصولِ تصدیق صداقت کیا ہیں؟ وغیرہ امور پر بڑے خوبصورت انداز میں منطقی اور فلسفیانہ رنگ میں بحث فرمائی ہے۔صداقت کو گیارہ اقسام میں تقسیم کیا ہے جو درج ذیل ہیں: (۱) صدقت عامه (۲) صداقت خاصه (۳) صداقت علمی (۴) صداقت عملی (۵) صداقت عقلی (1) صداقت نقلی (۷) صداقت واحدانی (۸) صداقت یقینی (۹) صداقت موقت (۱۰) صداقت اعتباری (۱۱) صداقت قائم بذاتہ