ابنِ سلطانُ القلم — Page 218
ابن سلطان القلم ~ 218 ~ ۸- قوت اور محبت: ۱۹۲۰ء میں آپ نے یہ رسالہ تصنیف کیا۔۱۹۲۸ء میں راست گفتار پریس امرتسر میں طبع ہوا۔اس کتاب میں آپ نے قوت اور محبت، دونوں جذبوں پر فلسفیانہ رنگ میں بحث کی ہے اور بتایا ہے کہ انھی دو جذبوں کی وجہ سے ہر چھوٹی طاقت بڑی طاقت کی طرف متوجہ ہوتی ہے اور یہی دو باتیں ہیں جو ہمیں خدا تعالیٰ کی طرف لے جاتی ہیں۔آپ نے ان دونوں قوتوں میں فرق بیان کرتے ہوئے تحریر کیا کہ محبت بھی ایک قوت ہے، لیکن جو وسعت اور جامعیت قوت میں ہے وہ محبت میں نہیں۔اس لیے دونوں میں اشتراک بھی ہے اور امتیاز بھی۔پھر آپ نے قرآن و حدیث سے دونوں قوتوں کے بارہ میں دلائل پیش کیے ہیں اور یہ ثابت کیا ہے کہ خدا تعالیٰ قوت بھی ہے اور محبت بھی۔یکم اکتوبر ۱۸۹۰ء کو مطبع اسلامیہ لاہور سے شائع ہونے والا یہ رسالہ ۹- فرحت: ۵۶ صفحات پر مشتمل ہے۔خوشی کی تعریف کیا ہے۔خوشی کی اقسام کون سی ہیں۔خیالی خوشی، ارادی خوشی خوشی به امید شکیه ،خوشی یقینی ، خوشی، اعتباری خوشی، حواسی خوشی،