ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 127 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 127

ابن سلطان القلم ~ 127 - ۲۰ / اکتوبر ۱۸۹۹ء کو خواب میں مجھے یہ دکھایا گیا کہ ایک لڑکا ہے جس کا نام عزیز ہے اور اس کے باپ کے نام کے سر پر سلطان کا لفظ ہے۔وہ لڑکا پکڑ کر میرے پاس لایا گیا اور میرے سامنے بٹھایا گیا۔میں نے دیکھا کہ وہ ایک پتلا سا لڑکا گورے رنگ کا ہے۔“ 166 اس خواب میں جناب میرزا عزیز احمد صاحب کے والد ماجد حضرت میرزا سلطان احمد صاحب مرحوم کا ذکر ہے۔حجۃ اللہ القادر وسلطان احمد مختار“: پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ”آج اس موقع کے اثنا میں جبکہ یہ عاجز بغرض صحیح کاپی کو دیکھ رہا تھا کہ بعالم کشف چند ورق ہاتھ میں دیے گئے اور ان پر اور ان پر لکھا ہوا تھا ”فتح کا نقارہ بجے“۔پھر ایک نے مسکرا کر ان ورقوں کی دوسری طرف ایک تصویر دکھلائی اور کہا کہ دیکھو کیا کہتی ہے تصویر تمہاری“۔جب اس عاجز نے دیکھا تو وہ اسی عاجز کی تصویر تھی اور سبز پوشاک تھی، مگر نہایت رعب ناک، جیسے سپہ سالار مسلح فتحیاب ہوتے ہیں اور تصویر کے یمین ویسار میں ”حجۃ اللہ القادر و سلطان احمد مختار “ لکھا تھا۔“ اس کشف میں اگرچہ حضرت مسیح موعود کا نام سلطان احمد مختار رکھا گیا ہے۔تاہم اس میں حضور کے بیٹے سلطان احمد کی صلاحیت کی نسبت اشارۃ ذکر ہے۔ا ضمیمہ تریاق القلوب ۴، اشتہار ۲۲ اکتوبر ۱۸۹۹ء حواله مکاشفات صفحہ ۱۷۔تذکرہ صفحه ۲۸۴ طبع ۲۰۰۴ء ۲ ۲۲ اکتوبر ۱۸۸۳ء براہین احمدیہ حصہ چہارم صفحه ۵۱۵،۵۱۶۔تذکره صفحه ۸۸