ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 128 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 128

ابن سلطان القلم ~ 128 - 66 ”یہ میرا بیٹا ہے : ~ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ پیشگوئی مصلح موعود ”تین کو چار کرنے والا ہو گا“ کے بارے میں فرماتے ہیں: تیسرے اس طرح بھی میں تین کو چار کرنے والا ثابت ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندہ اولاد میں سے ہم صرف تین بھائی یعنی میں، مرزا بشیر احمد صاحب اور مرزا شریف احمد صاحب حضرت مسیح موعود عليه الصلوۃ والسلام پر ایمان رکھنے کے لحاظ سے آپ کے روحانی بیٹوں میں شامل تھے۔مرزا سلطان احمد صاحب آپ کی روحانی ذریت میں شامل نہیں تھے۔اُنھیں حضرت خلیفہ اول پر بڑا اعتقاد تھا مگر باوجود اعتقاد کے آپ کے زمانہ میں وہ احمدی نہ ہوئے، لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک رؤیا سے معلوم ہوتا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے ہدایت مقدر کی ہوئی ہے اور رؤیا یہ ہے کہ آپ نے دیکھا کہ ”مرزا نظام الدین کے مکان پر مرزا سلطان احمد کھڑا ہے اور سب لباس سر تا پا سیاہ ہے۔ایسی گاڑھی سیاہی کہ دیکھی نہیں جاتی۔اسی وقت معلوم ہوا کہ یہ ایک فرشتہ ہے جو سلطان احمد کا لباس پہن کر کھڑا ہے۔اُس وقت میں نے گھر میں مخاطب ہو کر کہا کہ یہ میرا بیٹا ہے۔166 آپ کا مرزا سلطان احمد صاحب کے متعلق یہ کہنا کہ ”یہ میرا بیٹا بتا رہا تھا کہ اُن کے لیے آپ کی روحانی ذریت میں شامل ہونا مقدر ہے، ا تذکره صفحه ۴۴۸