ابنِ سلطانُ القلم — Page 219
ابن سلطان القلم ~ 219 ~ خوشی به نتیجہ وغیرہ اقسام بیان کرنے کے بعد خوشی کے حدود اور حقیقت وہمی خوشی پر تفصیلی بحث کی ہے اور بتایا ہے کہ حقیقی خوشی غنا اور قناعت سے پیدا ہوتی ہے۔اپنی بحث میں حکیموں اور فلاسفروں کے اقوال اور دیگر مثالیں بھی دی ہیں۔١٠- مرآة الخيال یعنی منٹل فلاسفه: ۱۸۸۲ء میں یہ رسالہ مطبع صفدری بمبئی میں طبع ہوا اور اس کے ۶۴ صفحات ہیں۔مختصر تمہید کے بعد کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔یہ ابواب صاحبزادہ صاحب کے الفاظ ہی میں درج ذیل ہیں: باب اول در بیان تعریف و فوائد و مقام و اقسام و طاقت و معیاد قوت متخیله باب دوم در بیان: طریق مدوت خیالات باب سوم در بیان: تسلسل خیالات باب چهارم ان عوارض اور امراض کے بیان میں جو قوت متخیلہ پر وارد اور مؤثر ہو سکتے ہیں۔باب پنجم در بیان: فوائد و تدابیر آراستگی و صحت قوت متخیله 11- الوجد: تصوف کے بارہ میں یہ گرانقدر تصنیف لاہور پرنٹنگ پریس لاہور سے شائع ہوئی۔۸۸ صفحات پر مشتمل ہے۔