ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 169 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 169

ابن سلطان القلم ~ 169 - ~ (۳) میں کوئی خاص ایسی کتاب بیان نہیں کر سکتا کہ جس نے میری علمی زندگی میں کوئی خصوصیت پیدا کی ہو اور میں اس خصوصیت کی وجہ۔تصنیف یا تالیف کی طرف متوجہ ہوا ہوں۔میں نے اپنے ارد گرد ایک لمبی چوڑی کتاب لکھی دیکھی اور اسے دلچسپ پایا۔ایک ایک لفظ اور ایک ایک فقرہ نے میرے خیالات میں خاص تموج پیدا کیا۔بعض دفعہ ایک ہی فقرہ اور ایک صفحے لکھ گیا۔نہ ہاتھ روکے بیٹھے صدہا ہی بیت نے مجھ پر وہ اثر کیا کہ میں سے رکا اور نہ قلم رُکتا ہے۔ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ میں ایک اعلیٰ پایہ کی کتاب کوئی اڑھائی سو صفحہ تک پڑھ گیا لیکن میرے دل و دماغ پر کوئی خاص اثر نہ ہوا۔میں جب کسی مضمون کے لکھنے پر قلم اٹھاتا تھا تو ایک دو سطریں لکھ کر خودبخود رک جاتا تھا۔میں قریباً اکتا گیا۔دیوانِ صائب پاس پڑا تھا، اُٹھا کر پڑھنے لگا۔میں نے مندرجہ ذیل شعر دو دفعہ پڑھے ہوں گے کہ دل و دماغ میں اس قسم کا جذبہ ہوا کہ میں رات کے ایک بجے تک لکھتا رہا اور نئے نئے مضامین پیش ضمیر آنے لگے۔ہر چه دیدیم دریں باغ نه دیدن به بود ہر گلے تازه که چیدیم نه چیدن به بود ہر کجا منزلِ آرام تصور کردیم چوں نفس راست نمودیم رسیدن به بود