ابنِ سلطانُ القلم — Page 122
ابن سلطان القا ~ 122 فرض خیال کرتے تھے۔آپ انگریزی قوم یا گورنمنٹ انگریزی کے بہت مذاح تھے۔اس گورنمنٹ کو بہترین گورنمنٹ خیال کرتے تھے اور تحریر و تقریر میں اعلان کرتے تھے کہ انگریزی حکومت ہندوستانیوں کے لیے موجودہ حالات میں رحمتِ الہی ہے اور ان کے خلاف کسی قسم کی سیاسی شورش کو نا مناسب اور خدا کے حضور میں گناہ اور احسان فراموشی خیال کرتے تھے لیکن باوجود اس عقیدہ کے اپنے فرائض کی بجا آوری اور اپنے اختیارات کے استعمال اور قیام عدل میں ان پر کبھی بھی دولت کا جادو، حُسن کا سحر ، حکومت کا اثر، انگریز کا رعب اور عصبیت دین کا جذبہ کچھ بھی اثر انداز نہیں ہو سکتا تھا۔تبلیغ احمدیت: محترم چودھری عبد القدیر چٹھہ صاحب درویش قادیان سلسلہ کے معروف خدمت گزاروں میں سے ہیں۔قادیان میں نظارت امور عامہ اور محاسب جیسے اہم شعبوں کے علاوہ بطور وکیل اعلیٰ تحریک جدید بھی خدمت کی توفیق پائی۔وفات کے وقت ناظر بیت المال خرچ اور افسر دار الضیافت دونوں مناصب پر فائز تھے۔محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی، ربوہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب کو اللہ تعالیٰ نے تبلیغ احمدیت کا بھی موقع دیا۔محترم چودھری عبد القدیر چٹھہ صاحب ہمیں بتایا کرتے تھے ا نیرنگ خیال جوبلی نمبر مئی، جون ۱۹۳۴ء صفحہ ۲۸۷