ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 121 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 121

ابن سلطان القلم ~ 121 - ~ عیسائی مذہب کے خلاف حضرت کو اس قدر جوش تھا کہ اگر ساری دنیا کا جوش ایک پلڑے میں اور حضرت کا جوش ایک پلڑے میں ہو تو آپ کا پلڑا بھاری ہو گا۔166 عیسائی پادریوں سے مباحثہ : قادیان میں بعض عیسائی مشنری پادری بیٹ مین وغیرہ آجایا کرتے تھے، مگر ان میں سے کبھی کوئی حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے گفتگو نہیں کرتا تھا، بلکہ بازار وغیرہ میں وعظ وغیرہ کہہ کر واپس چلے جاتے تھے۔حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کو البتہ شوق پیدا ہو گیا تھا اور وہ التزام کے ساتھ عیسائیوں کے رد میں مضامین لکھنے لگے تھے اور اگر موقع ملتا اور قادیان کوئی مشنری آجاتا تو اس سے مباحثہ کر لیتے تھے۔صاحب کردار: آپ بڑے محنتی، جفاکش، کام کرنے والے، کام سے نہ تھکنے نہ اکتانے والے، بے خوف، جری ،دل، عادل اور انصاف پسند انسان تھے۔انصاف کا خون کر دینے والی تمام کمزوریوں کے دُشمن تھے۔عدل و انصاف کے قیام کی راہ میں آپ بڑی سے بڑی ہستی سے بھی ٹکرا جانے کی معمولی بات بلکہ اپنا اہم حیات احمد جلد اوّل صفحہ ۴۰۰- جدید ایڈیشن حیات احمد جلد اوّل صفحہ ۴۱۶، ۴۱۷- جدید ایڈیشن